کندھ کوٹ: دو مختلف واقعات میں دونوجوان قتل، ایک کو کاروکاری کی بھینٹ چڑھایاگیادوسرے کوپولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوکے شبہ میں قتل کیاگیا

 
0
641

کندھ کوٹ، اگست 02(ٹی این ایس): کندھ کوٹ میں دو مختلف واقعات میں دونوجوان قتل کردئے گئے۔ ایک کو کاروکاری کی بھینٹ چڑھایاگیادوسرے کوپولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوکے شبہ میں قتل کیاگیا۔ دونوں واقعات میں تاحال  مقدمات درج نہ ہوسکے ۔

تفصیل کیمطابق کندھ کوٹ کے نواحی گاؤں میہرشاہ بڑدی تھانہ بی سیکشن کی حدود میں موٹر سائیکل سوارملزمان پٹھان برادری کے دوبھائیوں نے 30سالہ امام بخش ولد شاہ میرسہریانی پر ٹی ٹی پستول سے اندھادھندفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاپولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعدلواحقین کے حوالے کردی پولیس نے ملزمان ممتازاورذوہیب پٹھان کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا بتایاجاتاہے کے مقتول کی چچازادلڑکی ملزمان کے گھرمیں شادی کی ہوئی تھی جسکے ساتھ کاروکاری کے الزام میں قتل کیا گیا ہے ہیڈ محرر خالدڈاہانی کیمطابق مقدمہ ورثاء آنے کے بعد درج کیاجائیگادوسرے واقعہ میں تھانہ غوثپورکے حدود گاؤں محمدحیات اوگاہی کے علائقہ میں 25سالہ لکھن ولد محمد شریف لولائی کلاشنکوف کابرسٹ لگنے سے قتل ملنے والی اطلاعات کیمطابق نوجوان کوکچھ عرصہ قبل تھانیدار کرمپورشہید علی حسن بکھرانی کے کچے علائقہ میں شہادت کے بعدہلاک کیئے گئے جاگیرانی برادری کے مبینہ ڈاکو کے بدلے میں جاگیرانی برادری کے مسلح افراد نے قتل کیاہے جسکامبینہ ہلاک ڈاکو کاالزام لولائی فریق پرلگایاگیاتھا مقتول نوجوان کی لاش غوثپوراسپتال سے ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہ ہوسکا۔