ڈی سی کشمورکندھ کوٹ کی سربراہی میں اجلاس،  ضلع بھر میں جشن آزادی جوش وجذبے سے منا نے کا فیصلہ،آغازپودالگاکر کیا گیا

 
0
287

مون سون میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے  جن  کی درسگاہوں کے طلبہ کو نگرانی کریں گے
کندھ کوٹ، اگست 02(ٹی این ایس): جشن آزادی کادن جوش وجذبے سے منایاجائیگاضلع بھر میں جشن آزادی کاآغازپودالگاکرکیاجارہاہے۔ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد  کیا  جائے گا،مون سون میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے  جن  کی درسگاہوں کے طلبہ کو نگرانی کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر کشمورکندھ کوٹ راجہ طارق کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر دفترمیں اجلاس منعقد ہوا جس میں رینجرز شہباز52ونگ ڈی ایس آرظفر،محکمہ تعلیم کے عبدالشکورسومرو،انہار،پولیس،ورکس اینڈسروس، جینکو، محکمہ جنگلات،سوشل ویلفیئر،کندھ کوٹ میونسپل اورضلع بھر کی 06ٹاؤن کمیٹیوں کے ذمہ داران ،انڈس انوائروومنٹ کے سید زاہد علی شاہ جیلانی،ستناکے علی گوہرمیرانی ودیگرشریک ہوئے۔ اس موقع پر فیصلہ کیاگیاکہ کرکٹ ٹورنامنٹ،والی بال،فٹبال،کبڈی،ملاکھڑا،ریلیاں ،ٹیبلوژ ہونگے کرکٹ فائنل 14اگست کوہوگاسرکاری وغیرسرکاری عمارتوں کو سجانے کے ساتھ سبزہلالی پرچم لہرائے جائیں گے ایک لاکھ پودے لگانے کیلئے درسگاہوں کے طلباء کودیکرانکی نگرانی دیں گے ڈپٹی کمشنر دفترمیں پودالگاکرافتتاح کیاگیااس موقع پر رینجرزاورپولیس کو سندھ بلوچستان کے بارڈروں کی سخت چوکسی سمیت قومی شاہراہوں پر پیٹرولنگ کی سخت ہدایات کی گئیں۔