شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور

 
0
122

اسلام آباد 21 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز منگل کو طلب کر رکھا تھا۔ جس میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ کو ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت اپیل پر بھی وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی سکوک بانڈز کے اجرا کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔

وفاقی کابینہ کو مختلف امور پر ویزہ پالیسی میں تبدیلی سے متعلق آگاہی دی گئی اور کورونا سے بچاؤ کے انجیکشن ریمیڈیسور کی قیمت میں کمی بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان ایئرپورٹس پر انسداد منی لانڈرنگ پولنگ اسٹیشنز بنانے کی منظوری ہونی تھی۔

ملکی تاریخی میں پہلی بار 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کا اجراء

شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔