نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچانے اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تھانہ ویسٹریج پولیس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم جاری

 
0
531

راولپنڈی اکتوبر 10 (ٹی این ایس): نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچانے اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تھانہ ویسٹریج پولیس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم جاری. انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکولز ویسٹریج PE روڈ چوہڑ چوک کیمپس بچوں کے تحفظ اور منشیات سے نوجوان نسل کو بچانے کے لیے سیمنار کا انعقاد کیا گیا. بچوں نے پولیس کو ویلکم کرتے ہوئے Police is Our Friend کے بینرز اور ڈسپلے کارڈ آویزاں کیے. بچوں کو Share with Care کا میسج دیا گیا کہ اگر کوئی شخص آپ کو تنگ کرے یا غیر اخلاقی حرکات کرے تو فوراً اپنے والدین یا ٹیچرز کے نوٹس میں دیں. طلبہ کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اداروں کا کام ہے جبکہ نشہ میی پڑے افراد کا بآسانی علاج ممکن ہے۔ انسداد منشیات کے لیے ضروری ہے کہ افراد معاشرے اپنا کرادر باشعور انداز سے ادا کریں۔