سی پی او نے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر نکلنے والے روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے روٹس کی چیکنگ مکمل کروا دی

 
0
270

راولپنڈی اکتوبر 10 (ٹی این ایس): سی پی او نے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر نکلنے والے روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے روٹس کی چیکنگ مکمل کروا دی، ایس پیز نے روٹس چیکنگ کی رپورٹ سی پی او کو پیش کر دی،روایتی اور لائسنسی جلوسوں میں ایک ہی داخلی خارجی راستہ ہو گا،روٹ کے راستے پر آنے والی مارکیٹیں بند جبکہ راستے کے رہائشی مکانات کی چھتوں اور کھڑکیوں میں کھڑا ہونا ممنوع ہو گا،چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے جبکہ گھڑ سوار پولیس اہلکار بھی جلوس کو اپنے حصار میں لیں گے،سی پی او کی ہدایات جاری،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں چہلم حضرت امام حسین کے روایتی اور لائسنسی جلوسوں کی سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں ایس پی پوٹھوہار سید علی ایس پی صدر رائے مظہر اقبال اور ایس پی راول آ صف مسعود نے سی پی او کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقوں میں نکلنے والے روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے روٹس کی آن گراؤنڈ پیدل چیکنگ مکمل کر لی گئی ہے جلوس کے راستے میں اگر کوئی عارضی رکاوٹ تھی اسے متعلقہ محکمہ کے ذریعے ہٹادیا گیا ہے،جلوسوں کے روٹس کی ابھی سے مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے،سی پی او نے جلوسوں کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں جتنے بھی روایتی اور لائسنسی جلوسوں میں ایک ہی داخلی اور ایک ہی خارجی راستہ ہو گا،جلوس ہر صورت اپنے مقررہ روٹ اور مقررہ وقت پر چلیں اور ختم ہوں گے،سی پی او نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس کے راستے میں جتنے بھی مارکیٹیں اور کمرشل اور کاروباری پلازے ہونگے وہ مکمل طور پر بند ہوں گے جبکہ روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے راستے میں جتنے بھی رہائشی مکانات ہوں گے ان کی چھتوں پر یا کھڑکیوں میں کھڑا ہونا ممنوع ہو گا،سی پی او نے کہا کہ روٹس کے جن مقامات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حساس قرار دیا ہے وہاں پر چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے،فیصل رانا نے کہا کہ گھڑ سوار کمانڈوپولیس اہلکار جلوس کو حصار میں لئے ہوں گے،سی پی او نے کہا کہ تمام روایتی اور لائسنسی جلوسوں کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ ہو گی روٹس کے اہم اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوں گے،انہوں نے کہا کہ میں ضلع میں نکلنے والے روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے روٹس کو خود چیک کروں گا۔