آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

 
0
378

راولپنڈی نومبر 3(ٹی این ایس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی کے دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جمعہ کو ملاقات کی ۔ جی ایچ کیو میں ہونیوالی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئے اور خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔