واٹس ایپ سروس کچھ دیر ڈاؤن رہنے کے بعد بحال،صارفین کو مشکلات کا سامنا

 
0
407

کراچی نومبر 3(ٹی این ایس)پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس کچھ دیرڈاون رہنے کے بعد بحال ہوگئی، اس دوران واٹس ایپ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.برطانوی میڈیا کے مطابق سرورمیں خرابی کی وجہ سے دنیا بھرمیں واٹس ایپ سروس متاثرہوئی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد سوا ارب سے زیادہ ہے۔ رواں سال یہ تیسرا موقع ہے جب واٹس ایپ سروس متاثر ہوئی ہے، مئی اور ستمبر میں بھی واٹس ایپ سروس متاثر ہوچکی ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس متاثر ہوگئی ہے۔سماجی رابطے کی مشہور اور تیز ترین ایپلیکشن واٹس ایپ کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہونے سے صارفین پریشان ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر کے لیے دنیا بھر میں بند ہوگئی جس کے نتیجے میں صارفین کو اپنے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان، بھارت، آئر لینڈ، روس، ملائیشیا، چیک رپبلک، اسرائیل، اسپین، ملائیشیا، کینیا، ترکی، اٹلی، مصر اور سربیا میں واٹس ایپ کی سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔واٹس ایپ حکام نے بھی عارضی بندش کا اعتراف کرتے ہوئے صارفین سے معذرت کرلی۔ واٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ سروس تکنیکی خرابی کا شکار ہے تاہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔