کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 12ملزمان گرفتار

 
0
362

کراچی نومبر3 (ٹی این ایس)پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کارندے سمیت 12ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید ضیا اللہ کو گرفتار کیاجس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم(لندن) سے ہے ۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ گلشن اقبال ،کورنگی انڈسٹریل ایریا، شاہ فیصل کالونی اور سعود آبادکے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے10 ملزمان سعد خالق، روشن علی عرف شہر یار شیری ،حمزہ علی، اطہر علی عرف منا، علی عرف حسن عرف منا، محمد شہزاد،کفایت اللہ عرف کاکا،محمد اقبال،محمد نوید اور محمد نعیم کو گرفتارکر لیا۔ملزمان ڈکیتی، موٹر سائیکل چھیننے، چوری شدہ موٹرسا ئیکلوں کی خریدوفروخت سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعددد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ سہراب گوٹھ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبد القیوم کو گرفتارکر کیا ۔ ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے ۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔