پیپلز پارٹی کے رہنما رفعت حیات ڈاہا انتقال کر گئے

 
0
338

کراچی ،اکتو بر07(ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رفعت حیات ڈاہا انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق رفعت حیات ڈاہا طویل عرصہ سے بیمار تھے، ان کی بیماری ہی ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے ایک اہم اور سینئیر رہنما سے محروم ہو گئی ۔ رفعت حیات ڈاہا رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے انتقال پر سابق صدر آصف علی زرداری سمیت پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔