سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

 
0
317

سوات ،اکتو بر07(ٹی این ایس): سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔