پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب 91کروڑ 47لاکھ روپے کے فنڈز جاری

 
0
402

اسلام آباد نومبر 3(ٹی این ایس)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 91کروڑ 47لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 3ارب 98 کروڑ 77 لاکھ کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این اے 4 پشاور میں گیس کی سپلائی کیلئے25کروڑ، این اے 132 شیخوپورہ کے مختلف دیہات میں گیس کی سپلائی کیلئے34 کروڑ، بدوملہی ٹاؤن نارووال میں گیس سپلائی کیلئے 38 کروڑ، این اے 29، 30 ، 30 میں گیس سپلائی کیلئے 25 کروڑ 23لاکھ، مردان کے پی کے 27 میں گیس کی سپلائی کیلئے 14 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔