پوٹھوہار ڈویژن پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن

 
0
335

راولپنڈی جنوری 18 (ٹی این ایس): پوٹھوہار ڈویژن پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا. پولیس ذرائع کے مطابق ملزم وقاص سے 450 گولے، 65 ڈبی پٹاخہ اور 30 انار برآمد ہوئے. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔