آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کے قتل کا ملزم گرفتار

 
0
348

راولپنڈی مارچ 15(ٹی این ایس)بین الاقوامی کیب سروس کے ڈرائیور کے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔زرائع کے مطابق پولیس نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز قتل ہونے والے آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کے قتل کے الزام میں ایک ملزم ساجد کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزم کو تفتیش کے لئے ایچ آئی یو کے حوالے کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹیکنیکل ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا جب کہ ملزم کے دو مزید ساتھیوں کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات لکھو گا?ں میں مقتول ڈرائیور سجاول امیر نے 12 مارچ کی رات 10 بجے کے قریب رائیڈ بک کی، حملہ آوروں نے 10 بج کر 35 منٹ پرسجاول سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی اورمزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔