آسمانی بجلی گر نے سے ایک بھائی جا ں بحق، دوسرے کی حا لت تشویشناک

 
0
444

حسن ابدال مارچ 15(ٹی این ایس): آسمانی بجلی گر نے سے تحصیل جنڈ کی یونین کونسل دکھنیر کے نواحی گاؤں گڑدی میں ایک بھائی جاں بحق، دوسرے کی حا لت تشویش ناک۔ تفصیلات کے مطابق حا لیہ شدید بارشوں اور ژالہ باری سے جہاں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کی یونین کونسل دکھنیر کے نواحی گاؤں گڑ دی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بھائی جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ دوسرے کی حا لت تشویشناک بتا ئی جا رہی ہے۔