نیشنل ایکشن پلان کے تحت چیکنگ،پڑتال، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے والے متعدد کرایہ داروں اور ما لک مکانوں کے خلاف مقدمات درج

 
0
1467

حسن ابدال مارچ 15(ٹی این ایس):نیشنل ایکشن پلان کے تحت دوران چیکنگ و پڑتال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے والے متعدد کرایہ داروں اور ما لک مکانوں کے خلاف مقدمات کا اندراج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صد ر حسن ابدال انچار ج چوکی بر ہان اے ایس آئی صفدر خا ن نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کر تے ہوئے دوران چیکنگ و پڑتال غرشین گاؤں میں عبدالوکیل ولد سید زمین شاہ گیگانی ڈاکخانہ جدباء تحصیل و ضلع تورغر جو غلام مصطفی ولد دوست ساکن غرشین کے مکان میں عرصہ دراز سے مقیم تھا با وجود نوٹس کے تھانہ میں کوائف جمع نہ کر ا ئے پو لیس نے کرایہ دار اور مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، دوسری کاروائی میں ریمبو ولد سید غلام ساکن منیاری تحصیل و ضلع صوابی ما لک مکان محمد امین ولد محمد زمان ساکن غر شین جبکہ اے ایس آئی جواد احمد خا ن نے محمد جاوید ولد امین ساکن گاؤں چکر بٹو لہ گلکوٹ اپر دیر اور ما لک مکان زر مت خان ولد شیر افضل خان کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدما ت درج کر لئے۔