نواز شریف کا انٹر ویو بھارتی میڈ یا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا  جس کی پاکستانی میڈ یا نے بھی توثیق کی ،سوشل میڈ یا پر بھی اسےغلط انداز میں پیش کیا گیا: ترجمان شریف خاندان

 
0
548

لاہور ، مئی  13 (ٹی این ایس): ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے متنازع انٹر ویو پر ترجمان شریف خاندان نے بھی وضاحت پیش کردی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا انٹر ویو بھارتی میڈ یا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا ،سوشل میڈ یا پر بھی نواز شریف کا انٹر ویو غلط انداز میں پیش کیا گیا ،بد قسمتی سے پاکستانی میڈ یا نے بھی بھارتی میڈ یا کی رپورٹس کی توثیق کی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان شریف خاندان نے کہاکہ بیان کی حقیقت جانے بغیر بھارتی پروپیگنڈے کو درست مان لیا گیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے 1998میں ملکی سلامتی سے متعلق مشکل فیصلہ کیا ،نواز شریف نے غیر ملکی دباﺅ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنا یا ۔اس سے قبل پاک فوج نے کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلان کیا تھا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیان پر غور کیا جائے گا ۔