نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا کل اجلاس طلب کر لیا

 
0
384

راولپنڈی, مئی  13 (ٹی این ایس): سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا کل اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تجویز دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات پر غور کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ چند دن قبل نواز شریف نے مقامی اخبار ”ڈان“کے صحافی سرل المیڈا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں کے مقدمے کی کارروائی ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوسکی؟  عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنہیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں؟۔