حسن ابدال،منشیات فروش سے اڑھا ئی کلو اعلیٰ کوالٹی کی گر دہ چرس بر آمد

 
0
2447

حسن ابدال مارچ 15(ٹی این ایس):جرائم پیشہ اور سماج د شمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ تھانہ سٹی حسن ابدال نے منشیات فروش سے اڑھا ئی کلو کے قریب اعلیٰ کوالٹی کی گر دہ چرس بر آمد کرکے مقدمات درج کر لیئے تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال محمد سجاد اے ایس آئی نے ہمراہ ملازمین مخبر کی اطلاع پر چھا پہ مارتے ہوئے کھلے گراؤنڈ کے ساتھ زیر تعمیر مکان سے احمد شاہ عرف شانا ولد جمعہ گل ساکن کر ک حال میلاد نگر حسن ابدال کے قبضہ سے دو کلو چار سو گرام چر س بر آمد کر لی۔تھانہ صدر حسن ابدال ظہیر احمد اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال شا ہیا پٹرول پمپ کے پاس ایبٹ آباد سے آنے والی ہائی ایس نمبری C۔1248سے اتر نے والے مشکوک شخص اویس محمد ولد شبیر احمد ساکن اپر ملک پورہ ایبٹ آباد کے قبضہ سے ایک کلو ایک سوگرام، تھانہ فتح جنگ اے ایس آئی محمد یاسین نے مخبر کی اطلاع پر جعفر گاؤں میں چھا پہ مارتے ہو ئے پر ویز خان ولد اور نگزیب ساکن جعفر کے قبضہ سے 650چرس جبکہ تھانہ انجراء پو لیس نے محمد جعفر ولد ملک خلیل احمد ضلع ملتان کے قبضہ سے دو سو بیس گرام چر س بر آمد کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔