سپریم کورٹ کا آبپارہ میں سڑک کی بندش کا نوٹس،چیئرمین سی ڈی اے سے کل تک رپورٹ طلب

 
0
369

اسلام آبادمارچ 15(ٹی این ایس): چیف جسٹس ثاقب نثار نے آبپارہ میں سڑک کی بندش کا نوٹس لے لیااور چیئرمین سی ڈی اے سے کل تک رپورٹ طلب کر لی۔زرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے آبپارہ میں سڑک کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے سڑک کس نے اور کیوں بند کی ہے؟،سکیورٹی کے نام پر سڑکیں بند نہیں کرنے دیں گے۔دوران سماعت درخواست گزار نے وکیل نے بتایا کہ کنٹونمنٹ ایرایا راولپنڈی میں بھی سڑکیں بند کی گئی ہیں،اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ درخواست دیں وہ بھی کھلوائیں گے قانون سب کیلئے برابر ہے۔ چیرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ سرینا اور میریٹ ہوٹل کے سامنے رکاوٹیں ختم کر دی گئی ہیں. بعد ازاں سپریم کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے سے کل تک رپورٹ طلب کرلی۔