مری میں شدید بارش اورژالہ باری، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

 
0
430

مری مارچ 15(ٹی این ایس): مری میں شدید بارش اور ژالہ باری سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ سرد ہواؤں کے باعث یہاں کے مکینوں اور سیاحوں نے گرم کپڑے اور ہیٹروں کا استعمال شروع کردیا ہے۔ بارش کے باعث تعلیمی اداروں میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔ بہار کی آمد کیساتھ ہی بارش کے برسنے سے ہریالی اپنے پورے عروج پر ہے اورملکہ کوہسار مری کی حسین وادی دلکش منظر پیش کررہی ہے۔