چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی طرف سے لارنس کالج مری میں منعقد کیے جانے والے شہداءپولیس میموریلT-20میچ میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی کرکٹ ٹیم نے پنجاب ٹریفک کرکٹ ٹیم کو42رنز سے شکست دے دی

 
0
198

مری 18 جون 2021 (ٹی این ایس): چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی طرف سے لارنس کالج مری میں منعقد کیے جانے والے شہداءپولیس میموریلT-20میچ میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی کرکٹ ٹیم نے پنجاب ٹریفک کرکٹ ٹیم کو42رنز سے شکست دے دی۔ ڈی آئی ٹریفک پنجاب نے ٹریفک وارڈن احسان شاہ اور ٹریفک اسسٹنٹ عدنان کو مین آف دی میچ کا انعام دیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی طرف سے رضا شاہ کرکٹ سٹیڈیم لارنس کالج مری کے مقام پرسٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اورپنجاب ٹریفک پولیس کی کرکٹ ٹیم کے مابین شہداءمیموریلT-20کرکٹ میچ کا انعقاد کروایا گیا۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب ٹریفک پولیس کی ٹیم کو193رنز کا ہدف دیا ۔ پنجاب ٹریفک پولیس کرکٹ ٹیم مقررہ ہدف کے تعاقب میں17.1اوورز پرہی آﺅٹ ہو گئی ۔راولپنڈی ٹریفک پولیس کی طرف سے ٹریفک وارڈن احسان شاہ اور ٹریفک اسسٹنٹ عدنان نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے51,51رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریفک عمران محمود نے جیتنے والی ٹیم اور مین آف دی میچ کو ٹرافی تقسیم کی۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہراقبال نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب عمران محمودکی خصوصی شرکت پر انھیں یادگاری شیلڈ دی۔اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے ٹریفک وارڈنز کے لیے اس طرح کی صحت مندانہ سر گرمیوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہا ر کیاان کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن کی چھٹی اور ڈیوٹی کے بعداس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینا خوش آئند ہے اس طرح کی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر ہی تندرست و توانا رہا جا سکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھاٹریفک وارڈنزڈیوٹی کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں ضرور حصہ لیں نماز کی پابندی کریںاور دوران ڈیوٹی فرائض کی ادائیگی کے دوران عوام کی بہترین خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔