ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے یونیورسٹی آف ہریپور کے مستحق طلباء کے لئے وظائف کا اعلان

 
0
214

ہری پور 18 جون 2021 (ٹی این ایس): ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے یونیورسٹی آف ہریپور کے مستحق طلباء کے لئے وظائف کا اعلان
ہائیر ایجوکیشن کمیشن ہر سال مستحق طلباء و طالبات کو وظائف دیتی ہے جن میں باقی یونیورسٹیوں کی طرح یونیورسٹی آف ہریپور بھی ان میں شامل ہے. اس سلسلے میں یونیورسٹی آف ہریپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انور حسین گیلانی نے ان وظائف کی شفافیت اور مستحق و زہین طلباء کو دینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شفیق صاحب اور ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر اعزرا خانم بارانی انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز راولپنڈی. پروفیسر ڈاکٹر خان بہادر خان مروت سابقہ وائس چانسلر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی، اکبر خان کنسلٹنٹ فنانس یونیورسٹی آف ہریپور. نئیر عباس جعفری اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بٹگرام. اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید خان. ڈاکٹر اعجاز حسین شاہ. ڈاکٹر صدف ایوب ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن یونیورسٹی ہریپور. مسٹر مراد شعیب پروگرام کوارڈی نیٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد. مسٹر رفیق احمد کھوڑو ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس فنانشل ایڈ ہریپور یونیورسٹی میٹنگ کنونئیرپروفیسر ڈاکٹرشفیق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانشل ایڈ ایاز خان تھے. کمیٹی نے دو دن مسلسل 600 کے قریب سٹوڈنٹس کا جنہوں نے ہائیر ایجوکیشن سکالر شپ کے لئے ایپلائی کیا تھا ان کے انٹرویو کیے جن میں سے تقریباً 200 طلباء و طالبات کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اسکالرشپ کے لئے منتخب کیا. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انور حسین گیلانی کی خصوصی ہدایت پر یتیم طلبہ و طالبات کا خاص خیال رکھا گیا اس انٹرویو میں ان سٹوڈنٹس کو اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا گیا جو مستحق ہونے کے ساتھ ساتھ لائق بھی تھے