وزیرِ اعظم کی ازبک سفیر سے ملاقات

0
257

اسلام آباد، دسمبر 08 (ٹی این ایس):  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ازبکستان کے سفیر فرقت صدیقوف نے جمعرات کو یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ازبکستان کے سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے اور تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

ازبکستان کے سفیر نے ازبکستان کے صدر کی طرف سے وزیراعظم کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور دونوں ممالک کے مابین جاری اقتصادی تعاون کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے ازبکستان کے صدر اور برادر عوام کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here