لاہور(ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، روڈز کی تعمیر کے پراجیکٹ پر بریفنگ

 
0
89

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، روڈز کی تعمیر کے پراجیکٹ پر بریفنگ
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے چھ ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی
پنجاب بھر میں 811 روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی جائے گی۔بریفنگ
پنجاب میں پہلی مرتبہ بیک وقت 16ہزار 558 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی۔ بریفنگ
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صہیب بھرت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے سڑکوں کا خود دورہ کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ موڑ میں پانچ ایکسپریس ویز کی تعمیر کا پراجیکٹ جلد شروع کرنے کی ہدایت
پنجاب میں انتہائی خطرناک اور بوسیدہ حالت 10پلوں کی تعمیر شروع
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پل بند کرکے تعمیر و مرمت شروع کی گئی
سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی پراجیکٹ میں کوالٹی کو ضرور ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات صہیب احمد بھرت،ارکان صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت