اسلام آباد(ٹی این ایس) معروف مزاح نگارانور مقصود نے اپنے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی

 
0
32

اسلام آباد۔ (نیوز ڈیسک) معروف فنکارو مزاح نگارانور مقصود نے اپنے بارے میں گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کی ہے جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ انور مقصود کو اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پچھلے دنوں ایک سیاسی جماعت نے بہت زیادہ پروپیگنڈہ کیا اور غلط معلومات پھیلائیں۔ ان خبریں کی وجہ سے میرا جینا حرام ہو گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہر ملک اورہر شہر سے فون آ رہا ہے کیسے ہو، میں ۔انور مقصود نے مزید کہا کہ جو کچھ آپ سن رہے ہیں وہ ہوا نہیں ہے اور نہ ہوگا۔میں ٹھیک ہوں، 66 برس سے میں آپ لوگوں کے لیے لکھ رہا ہوں، بول رہا ہوں۔مجھے اپنے سپاہیوں سے محبت ہے جو سرحدوں پر ہم لوگوں کی خاطر جانیں دے رہے ہیں۔یہ سب کچھ میں کسی کے کہنے پہ نہیں بول رہا ہوں یہ اپنے دل سے بول رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میرے فون میں کیمرہ بھی نہیں ہے تو میں کہاں سے ٹویٹ کروں گا۔میرے 42 اکاؤنٹ چل رہے ہیں جو جعلی ہیں۔جب تک میں ہوں میں پاکستان کے لیے اور آپ کے لیے کام کرتا رہوں گا، پاکستان زندہ باد ۔