پنچایت کے فیصلے پرلڑکی سے زیادتی کے واقعہ کانوٹس

 
0
706

لاہوری جولائ 26(ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان کے علاقے مظفر آباد میں پنچایت کے فیصلے پرلڑکی سے زیادتی کے واقعہ کاسخت نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے اورمقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اورپنچایت کے سربراہ سمیت 20ملزم گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ ملتان پولیسمفروردیگر ملزموں کی گرفتار ی کیلئے چھاپے ماررہی ہے اورباقی ملزموں کو بھی جلد گرفتار کرلیاجائیگا۔