لاہور جولائی 26(ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کے علاقے میں الائیڈ ہسپتال کے معروف پروفیسر ڈاکٹر محمود علیم کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور قتل کے ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔