پریس فاؤنڈیشن آزادکشمیر صحافیوں کی رکنیت سازی میرٹ اور تجربے کی بنیاد پر دینے کا عمل شروع کریں‘چیئرمین پریس فاؤنڈیشن

 
0
275

مظفرآبا13مئی(ٹی این ایس)پریس فاؤنڈیشن آزادکشمیر صحافیوں کی رکنیت سازی میرٹ اور تجربے کی بنیاد پر دینے کا عمل شروع کریں جبکہ سابقہ دور میں سرکاری ملازموں،چیف ایڈیٹرز اور ایسے صحافیوں کو ممبر شپ دی گئی ہے جنہوں نے صحافت کو خیرآباد کہہ گئے ہیں اور بعض کے پاس نہ تو کوئی اخبار ہے اور نہ ہی کوئی ٹی وی چینل جبکہ سوشل میڈیا پر گروپ بناکر اُن کو شو کرکے ممبر شپ حاصل کی گئی ہے ، چیئرمین پریس فاؤنڈیشن ، وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن نوٹس لیتے ہوئے پریس فاؤنڈیشن کو صاف اورشفاف بنائیں۔میڈیا واچ جموں و کشمیر انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پریس فاؤنڈیشن آزادکشمیر ایک گروپ کی فاؤنڈیشن بن چکی ہے جبکہ ورکر ز صحافیوں کو سازش کے تحت پریس فاؤنڈیشن سے دور رکھا جاتا ہے جبکہ چیف ایڈیٹرز اور غیر معروف صحافیوں کو رکنیت دے کر 20سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے صحافیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے وہاں پریس فاؤنڈیشن کے اندر ایسے لوگوں کو بھی رکنیت دی گئی ہے جن کا تعلق سرکاری ملازمت اور دیگر پیشوں سے ہے جن میں ذیادہ تر ممبر ز ٹھیکداریاں اور دیگر کاروبار کررہے ہیں جبکہ پریس فاؤنڈیشن خالصاً صحافیوں کی تنظیم ہے اور صحافیوں کے حقوق کیلئے استعمال کی جانی چاہیے ۔ چیئرمین پریس فاؤنڈیشن اور وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن صحافیوں کی رکنیت کیلئے قانون سازی کریں جس میں ورکرز صحافیوں کو اہمیت دی جائے جن کے پاس 20سال سے زائد کا تجربہ ہو اُن کو رکنیت دی جائے جبکہ گروپوں کا سلسلہ اور پسند نا پسند کی بنیاد ختم کرکے صحافیوں کو پریس فاؤنڈیشن کا ممبر بنایا جائے تاکہ نظر انداز ورکرز صحافی پریس فاؤنڈیشن کا حصہ بن سکیں ۔