لاہور(ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دوسرے روز بھی پنجاب کے روڈز کے بارے میں بریفنگ لی

 
0
22

سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مانیٹرنگ کا حکم، روڈز پراجیکٹس میں کرپشن برادشت نہیں کروں گی: مریم نواز شریف
عمدہ اور پائیدار سڑکیں بنائیں گے، ہر سڑک لین مارکنگ بھی کی جائے، ایکسپرپس وے پر جلد کام شروع کیا جائے، اجلاس کو ہدایت
لاہور15مارچ:…… وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روڈ کی تعمیر ومرمت کے پروگرام کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا اور کہا کہ روڈ پراجیکٹ میں کرپشن برداشت نہیں کروں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وہاڑی ملتان سمیت 5 ایکسپریس وے پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں دوسرے روز بھی روڈز کی تعمیر کے پراجیکٹ پر بریفنگ لی گئی۔ اجلاس میں سالم انٹر چینج تا سرگودھا پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا اور اے ڈی پی جاری ترقیاتی پروگرام،روڈ بحالی اور تعمیر و مرمت کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں عمدہ اور پائیدار سڑکیں بنائیں گے۔ہر سڑک کی لین مارکنگ بھی کی جائے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات صہیب احمد بھرت،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس،