اسلام آباد(ٹی این ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری کا وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے مابین ملاقات کا خیرمقدم

 
0
32

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے مابین ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مابین ملاقات احسن شروعات ہیں، یہی وقت ہے کہ ہم پاکستان کو درپیش اختلافات دور کرنے کا سوچیں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں، وقت آ گیا ہے کہ ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کر سکتاہے۔