راولپنڈی(ٹی این ایس) امریکی بحریہ کا جہاز انڈیانا پولس خیر سگالی دورہ پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، آئی ایس پی آر

 
0
26

امریکی بحریہ کا جہاز انڈیانا پولس (INDIANAPOLIS) خیر سگالی دورہ پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

کراچی آمد پر پاک بحریہ کے حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین باہمی روابط کا فروغ ہے ۔دورے کے دوران دو طرفہ روابط اور باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے مابین بحری مشق کا انعقاد بھی کیا گیا۔پاک بحریہ خطے کی سکیورٹی اور امن کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔