حافظ آباد(ٹی این ایس) ریلوئے ملازمین بروقت کارروائی حادثے بچ

 
0
51

حافظ آباد

ریلوئے ملازمین بروقت کارروائی حادثے بچ

ریلوئے ملازمین کی بروقت کارروائی سے ریلوئے بڑے حادثے سے بچ گیا، حافظ آباد ریلوئے اسٹیشن کے قریب فلش پلیٹس، نٹ بولٹ، ریلوے کا لوہا چرانے والے چور اور کباڑیا رنگے ہاتھوں پکڑے گے مقدمہ ریلوئے ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا.

رات کے اندھیرے میں ریلوئے ٹریک سے ریلوئے میٹیریل چوری کرنے والا گینگ گرفتار ۔12 مارچ 2024 گزشتہ رات کو 2ملزمان ریلوے میٹریل چوری کررہے تھے جن کو مدثر حسین میٹ گینگ،و دیگر ریلوے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالہ ریلوئے پولیس کیا گیا.

جن پر بجرم 126ریلوئے ایکٹ کا مقدمہ درج کر دیا گیا،ریلوئے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریلوے میٹیریل کو خریدنے والاکباڑیہ محمد خالد کو بھی گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا.