اسلام آباد(ٹی این ایس) الیکشن کمیشن کا پی بی 50قلعہ عبداللہ کے 6پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم

 
0
70

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روک دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا گیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 19 مارچ کو ہوگی، دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ پولنگ کے نتیجے تک پی بی 50 سے کامیاب امیدوار زمرک خان کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔