امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس، عدالت سے بڑی

 
0
112

اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔
عدالتی حکم پر امریکہ کے ساتھ کی گئی خط و کتابت کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفتر خارجہ کی پیش کردہ خط و کتابت پر عدم اطمینان کا اظہارکردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وزارت خارجہ کو تمام خط و کتابت کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔
درخواستگزار کی جانب سے حافظ یاسر عرفات اور وزارت خارجہ کے حکام عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت نے دفتر خارجہ کے حکام سے مکالمہ کیا کہ آپ نے دوبارہ وہی پراسس شروع کر دیا جو پہلے کر چکے ہیں.