احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاونٹس کیسز کے 14 کرپشن ریفرنسز ختم کردیے

 
0
95

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب قانون میں ترمیم کے بعد کیسزختم ہونیکا سلسلہ جاری ہے، جعلی بینک اکاونٹس کیسزکے 14 کرپشن ریفرنسزختم کردیے گئے ہیں۔
احتساب عدالت نے عبدالغنی مجید کے خلاف جعلی بینک اکاونٹ کا 14واں ریفرنس واپس کردیا۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ نئے نیب قانون کیبعدجعلی بینک اکاونٹس ریفرنس احتساب عدالت میں ٹرائل نہیں ہوسکتا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم نامہ جاری کردیا،ریفرنس عبدالغنی مجید، محمد شبیر، محمد حنیف، عابد اللہ شاہ اور دیگر ملزمان نامزد تھے۔
احتساب عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ ریفرنس کے مطابق نجی افراد نے بینامی کمپنی کے ذریعے پلاٹ خریدا، پلاٹ کی مالیت 24 کروڑ، 69 لاکھ، 60 ہزار روپے تھی، ملزمان نے17 کروڑ30 لاکھ روپے کی ادائیگی جعلی اکانٹس سے کی، باقی کے 5 کروڑ 83 لاکھ 25 ہزار روپے نقد رقم ادا کی گئی۔
عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ معاملے کی کل رقم 24 کروڑ سے زائد ہے جو کہ 50 کروڑ سے کم ہے، نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت 50 کروڑروپے سیکم مقدمات پراحتساب عدالت کا دائرہ اختیارنہیں بنتا۔
احتساب عدالت نے کہا کہ عدالت ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دیتی ہے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالتیں اب تک 300 کرپشن ریفرنسزدائرہ اختیارختم ہونے پرواپس کرچکی ہیں۔