اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے سدھراں مارکیٹ میں اقدام قتل کی واردات کے دوران شہری پر سیدھے فائر کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج،پولیس کو مدعی مقدمہ کلام خان نے بتایا کہ میں اپنی دکان پہ کھڑا تھا کہ ایک نوجوان لڑکا ماسک پہنے ہوئے آیا اور میرے اوپر سیدھے فائر کیے اور ایک نامعلوم کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ شہزاد ٹاؤن پولیس نے موصول ہونے والی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کاروائی کا اغاز شروع کردیا













