آسٹران کالج آف سائنس اینڈ کامرس کے زیر اہتمام سالانہ میلاد النبی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا

 
0
127

اسلام آباد 03 نومبر 2021 (ٹی این ایس): آسٹران کالج آف سائنس اینڈ کامرس کے زیر اہتمام سالانہ میلاد النبی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل آسٹران ڈاکٹر دلدار علی صاحب نے کی جبکہ خصوصی خطاب پروفیسر ڈاکٹر اطہر قسیم صدیقی صاحب نے فرمایا ۔
مہمانوں میں نامور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت فرمائی
نقابت کے فرائض محترم علی عزیر بٹ وائس پرنسپل ، محترم عبد الماجد صاحب اور محترم طلحہ صاحب نے سر انجام دیئے مہمان ثناء خوانوں میں محترم امجد رشید صائم چشتی، محترم ریحان نقشبندی اور غضنفر علی غضنی شامل تھے جبکہ طلباء و طالبات نے بھی اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔۔ مقابلہ خطاطی اسم محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم بھی پروگرام کا حصہ تھا ۔۔