پمز اسپتال کے میڈیکل آفیسرز ہاسٹل کے وارڈن ڈاکٹر طارق نے استعفیٰ دیدیا

 
0
3468

اسلام آباد 11 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ،پمز ہسپتال کے میڈیکل آفیسرز ہاسٹل کے وارڈن ڈاکٹر طارق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ڈاکٹر طارق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین بورڈ آف گورنرز پمز کو بھیجوا دیا۔
ڈاکٹر طارق کے مطابق پمز میں سیاسی مداخلت پر ایم او وارڈن سے مستعفی ہو رہا ہوں،ہوسٹل کے معاملات میں سیاسی مداخلت پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ہوسٹل کی صفائی ستھرائی،سیکیورٹی کیمروں کی منظوری،فرنیچرسمیت دیگرسامان کی خریداری میں سیاسی مداخلت کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر طارق نے اپنے تحریری خط میں لکھا کہ تحریک انصاف سیاسی ونگ کے صدراور دیگر ممبر ایس او پیز کی خلاف ورزی کررہے ہیں،انہوں نے الگ الگ کمرے رکھے ہوئے ہیں،کئی مستحق گریجویٹ انٹرنیزکمروں کے بغیر رہ رہے ہیں،سیاسی جماعت کے ونگ نے نوٹس بھیجنے پر میرے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردیں۔ڈاکٹر طارق کے مطابق میری کردار کشی کیلئے جھوٹے اوربے بنیاد الزام لگائے جارہے ہیں،میں ان الزامات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔