عراقی شیعہ ملیشیا کی امریکی فوجی اڈوں پرحملوں کی دھمکی

 
0
335

بغداد ،08اپریل(ٹی این ایس):عراق میں سرگرم ایران نواز شیعہ ملیشیا نے ملک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ادھر دوسری جانب شام میں سرگرم ڈیموکریٹک فورسز نے کہا کہ دیر الزور گورنری میں موجود آئل فیلڈ کو فوجی علاقہ قرار دیا گیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق الباقربریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ دریائے فرات کے مشرق میں امریکا کی قیادت میں قائم عالمی فوجی اتحاد کو اپنا آپریشن روکنا ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ تنظیم کے مجاھدین اور فدائین موت سے نہیں ڈرتے اور امریکی فوجی اڈے ہماری بندوقوں کے نشانے پر ہیں۔ادھر دوسری جانب شام میں سرگرم ڈیموکریٹک فورسز نے کہا کہ دیر الزور گورنری میں موجود آئل فیلڈ کو فوجی علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ڈیموکریٹک فورسز اور روسی حمایت یافتہ اسدی ملیشیا کیدرمیان کشیدگی پائی جا رہی ہے.