ہم کسی امریکی امن منصوبے کو قبول نہیں کریں گے، فلسطینی صدر

 
0
346

مقبوضہ بیت المقدس دسمبر 23(ٹی این ایس)فلسطینی صدر محمود عباس نے کہاہے کہ فلسطینی عوام کسی بھی امریکی امن منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب امانوئل ماکروں کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ امریکا اب خطّے میں امن عمل کے واسطے کوئی منصفانہ حل پیش کرنے پر قادر نہیں رہا۔فلسطینی صدر نے باور کرایا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ان کے امور میں مداخلت نہیں کرتا۔اس موقع پر فرانسیسی صدر نے زور دے کر کہا کہ دو ریاستی حل کا کوئی متبادل نہیں۔ ماکروں کے مطابق فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا تاہم یہ کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ مناسب وقت پر ہوگا۔