بھارت کو القدس کے معاملے پر اسرائیل کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے تھی،بی جے پی

 
0
388

نئی دہلی دسمبر 23(ٹی این ایس)بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے سینئر رہنماء سبرامنیم سوامی نے کہاہے کہ بھارت نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ووٹ نہ دے کر بڑی غلطی کی ہے۔بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ چونکہ بھارت ین الاقوامی برادری کے ساتھ رہاہے جسے بہتی لہروں کے ساتھ تیرنا کہتے ہیں اور ہتھیاروں کے حوالے سے بھارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں ایسے میں مخالفت درست اقدا م نہیں تھا،انھوں نے مزید کہا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے حوالے سے انڈیا نے مسلم دنیا اور یورپی طاقتوں کے ساتھ کھڑے کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔