جنوبی کورئیین پاپ اسٹار کے نماز جنازہ میں باحجاب خاتون میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گئیں

 
0
382

سیؤل دسمبر 23(ٹی این ایس)جنوبی کوریئن پاپ اسٹار کے نماز جنازہ میں باحجاب خاتون میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گئیں،میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ میں ایک وڈیو کلپ گردش میں آیا ہے جس میں پاپ سْپر اسٹار جونگ ہیون کے جنازے میں اسکارف پہنی ہوئی ایک خاتون کو نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ جنوبی کوریا کا 27 سالہ پاپ اسٹار جونگ ہیون پیر کو مردہ پایا گیا تھا۔ اس کی خودکشی نے دنیا بھر میں سنسنی پیدا کر دی۔جونگ ہیون کی موت کے حوالے سے متضاد خبروں اور افواہوں کے پھیلنے کے بعد اشواق نے ہسپتال کا رخ کیا جہاں ہیون کو اْس کے فلیٹ میں بے ہوش پانے کے بعد منتقل کیا گیا تھا۔ ہیون نے یہ فلیٹ کرائے پر لیا تھا تا کہ جلتے کوئلے کا استعمال کرتے ہوئے اپنی خودکشی کے ارادے کو عملی جامہ پہنا سکے۔