جاپان نے ریکارڈ دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی،آغازاپریل 2018میں ہوگا

 
0
296

ایک کھرب 37 ارب کی رقم شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل حملوں سے تحفظ کے لیے مختص کردی گئی
ٹوکیو دسمبر 23(ٹی این ایس)جاپانی حکومت نے ایک ریکارڈ فوجی بجٹ کی منظوری دی ہے لیکن اس میں امریکی میزائل دفاعی نظام پر بھاری اخراجات کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے اضافی فنڈز شامل نہیں کیے گئے. اس کے برعکس مقامی جنگی طیاروں کی تیاری کے پروگرام کے لیے فنڈ مختص کیے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ جاپانی حکومت کی طرف سے جاری دفاعی میزانیے کی تفصیلات کے مطابق نئے دفاعی بجٹ کا آغاز آئندہ سال اپریل سے ہوگا۔ یہ اپنی نوعیت کا مسلسل چھٹا سالانہ دفاعی بجٹ ہے جس میں 1.3 فی صد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کا حجم 5 کھرب 19 ارب ین(45.76)ارب ڈالر ہے۔بجٹ میں ایک کھرب 37 ارب کی رقم ممکنہ طور پر شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل حملوں سے تحفظ کے لیے مختص کی گئی ہے۔اس میں بیلسٹک میزائلوں کو فضاء میں مار گرانے والے جدید ترین پیٹریاٹک دفاع نظام’ایس ایم 3 بلاک، آئی آئی اے‘ میزائلوں کی بیٹریوں کو اپ گریڈ کرنے اور دو زمین راڈار اسٹیشنز کا قیام بھی شامل ہے۔نئے دفاعی بجٹ سے جاپان 2.2 ارب ڈالر کی رقم سے درمیانے فاصلے تک مار کرنیاور فضاء سے لانچ کیے جانے میزائلوں کی خریداری پر صرف کی جائے گی۔ یہ میزائل شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ جارحیت کی صورت میں پیانگ یانگ کے خلاف استعمال کیے جاسکتے ہیں۔