ٹرمپ کے نئے سفری پابندیوں کے حکم کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

 
0
349

واشنگٹن اکتوبر 12(ٹی این ایس)امریکی ریاست واشنگٹن کے اٹارنی جنرل نے ایک فیڈرل جج کی عدالت میں اپیل دائر کی ہے کہ وہ سفری پابندیوں کے جاری حکم امتناعی کو ختم کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاستی وکلاء صدر ٹرمپ کے تیسرے سفری پابندیوں کے حکم نامے کے خلاف اپیل دائر کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی وفاقی جج کی عدالت میں یہ اپیل گزشتہ روز دائر کی گئی۔ سفری پابندیوں کا نیا صدارتی حکم رواں ماہ کے اختتام پر نافذ العمل ہو گا۔ اس اپیل میں پانچ دوسری امریکی ریاستیں بھی شامل ہیں۔ ان ریاستوں میں اوریگن، میری لینڈ، میساچوسٹس، نیو یارک اور کیلیفورنیا شامل ہیں۔ اس اپیل میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے وکلاء نے حکم امتناعی ختم کرنے کی مخالفت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔