یمن، حکومت نواز مزاحمتی فورسز نے حوثی باغیوں کے اہم ملٹری کمانڈر کو ہلاک کردیا

 
0
1143

صنعاء دسمبر 23(ٹی این ایس)یمن میں حکومت نواز مزاحمتی فورسز نے الحدیدہ گورنری میں ایک کارروائی کے دوران حوثی باغیوں کے اہم ملٹری کمانڈر کو ہلاک کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق جنوب مغربی الحدیدہ میں ساحلی محاذ پر مزاحمتی کارکنوں نے گھات لگا کر حوثیوں کے پانچویں ریجنل ملٹری کمانڈر یوسف المدانی کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں المدانی ہلاک ہوگیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کمانڈر المدانی المعروف ابو جبریل کی لاش الخوفہ کے مقام پر مزاحمتی کارکنوں کے قبضے میں ہے۔خیال رہے کہ المدانی کا شمار الحدیدہ میں حوثیوں کے اہم ترین کمانڈروں میں ہوتا تھا۔دوسری جانب حوثیوں کے ایک مقرب ذریعے نے یوسف المدانی کی ہلاکت کی تردید کی۔ حوثی ذرائع کا کہنا تھا کہ قتل ہونے والا شخص ایک دوسرا کمانڈر علی الشھاری ہے نہ یوسف المدانی ہے۔یمنی سماجی کارکنوں نے مختلف ویڈیوز بھی پوسٹ کی ہیں اور دعویٰ کیا کہ حوثی کمانڈر یوسف المدانی کو مغربی ساحلی محاذ پر قتل کیا گیا۔ المدانی کو چند ماہ قبل حوثیوں کی طرف سے فوج میں میجر جنرل کاعہدہ دینے کے بعد الحدیدہ، حجہ، المحویت اور ریمہ کے علاقوں کا بریگیڈ کمانڈر تعینات کیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے المدانی کی ہلاکت کی تردید بے بنیاد ہے۔ اس تردید کا مقصد حوثی جنگجوؤں کے حوصلے بلند رکھنا ہے۔ حوثیوں نے اس سے قبل المدانی کے بھائی طہ کیقتل کی خبر بھی ایک تک مخفی رکھی تاکہ کمانڈرکی ہلاکت سے باغی بد دل نہ ہوجائیں۔