شامی فوج ترک عسکری کارروائی کے خلاف مدد کرے، عفرین کی کرد اتھارٹی

 
0
388

دمشق جنوری 26(ٹی این ایس)شامی علاقے عفرین میں کرد اتھارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ترک افواج کی عسکری کارروائی کا مقابلہ کرنے کی خاطر شامی فوج ان کی مدد کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بیان سے شام کی جنگ مزید پیچیدہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ عفرین کی ایگزیکٹو کونسل کے شریک چیئرمین عثمان الشیخ عیسیٰ نے فرانسیسی خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ شامی صدر بشار الاسد کو چاہیے کہ وہ ترک افواج کی جارحیت کو روکنے کے لیے عملی قدم اٹھائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شامی حکومت کو چاہیے کہ وہ ترک جنگی جہازوں کو ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے روکے۔ عفرین میں ترک فوجی کارروائی بروز جمعہ چھٹے دن میں داخل ہو گئی ہے۔