غصیلی بلّی کے سبب امریکی کافی کمپنی پر سات لاکھ ڈالر کا ہرجانہ

 
0
412

واشنگٹن جنوری 26(ٹی این ایس)امریکا میں گرمپی کیٹ لمیٹڈ کمپنی کی مالکہ کو 7.1 لاکھ ڈالر کے ہرجانے کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کافی بنانے والی ایک کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعوی کیا تھا۔ اس کمپنی نے بنڈسن کی کمپنی کے لوگو غْصیلی بلّی کے مالکانہ حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہوئے اسے اپنی مصنوعات پر استعمال کیا تھا۔امریکی اخبارکے مطابق کیلیفورنیا میں واقع کافی کمپنی گرینیڈ بیوریج نے اپنے ایک مشروب پر گرمپی کمپنی کا لوگو استعمال کرنے کے لیے کمپنی کو 1.5 لاکھ امریکی ڈالر کی ادائیگی کی تھی۔ تاہم اس نے لوگو کو ایک دوسرے مشروب میں استعمال کیا جو معاہدے کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔کیلیفورنیا کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا کہ گرینیڈ بیوریج کمپنی کی طرف سے اضافی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں لوگو کا استعمال کر کے گرمپی کیٹ لمیٹڈ کے مالکانہ حقوق کی پامالی کی گئی ہے لہذا وہ اس نقصان کا زرِ تلافی ادا کرے۔گرمپی کیٹ کی تصویر پہلی مرتبہ 2012 میں منظر عام پر آئی تھی۔ اس کے بعد سے یہ متعدد اشیاء کے ٹریڈ مارک کے طور پر استعمال میں آئی۔