انتخابات میں دھاندلی کاآغازہوگیا، من پسندنتائج کے حصول سے بہتری نہیں آئےگی: نواز شریف

 
0
306

لندن ، جولائی 04 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جوکچھ انتخابات میں ہورہاہے،ملک کیلئے صحیح نہیں،انتخابات میں دھاندلی کاآغازہوگیا ، دھاندلی ہوئی توملک کانقصان ہوگا، الیکشن میں من پسندنتائج کے حصول سے بہتری نہیں آئےگی۔

نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی تاریخ کے حوالے سے  صحافی مے طرف سے پوچھے گئے سوال کہ  ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6جولائی کو سنا یا جا رہا ہے ،آپ کیا کہیں گے ؟اس پر جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پہلے تفصیل معلوم کر لوں بعد میں اس حوالے سے بات کروں گا ، میں اب بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہوں ۔ایون فیلڈ سے متعلق بات بھی وکلاءسے مشورہ کرکے کروں گا ۔

نواز شریف کا کہنا تھاکہ کلثوم نوازکی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کرتا ہوں ۔وطن واپسی سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ وطن واپسی کا فیصلہ وکلاءسے مشاورت کے بعد کر و ں گا ۔