سورج میں سوراخ،عالمی اداروں کی آج شمسی طوفان کی پیش گوئی 

 
0
345

نیویارک مئی 5(ٹی این ایس)مختلف عالمی اداروں نے پیش گوئی کی ہے کے6 مئی کو شمسی طوفان کا خطرہ ہے جو سورج میں سوراخ کے باعث رونما ہوسکتا ہے ۔غیرملکی میڈیا نے بتایاکہ خلائی موسم کی ویب سائٹ کے مطابق سورج کا سوراخ والا حصہ زمین کی طرف گردش کررہا ہے اور اس طوفان کی مقناطیسی لہروں سے جزوی ٹیکنیکل بلیک آوٹ ہوسکتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ناسا کی تصاویرسے لگتا ہے کے کالے شمسی سوراخ سے لہریں نکل رہی ہیں۔این او اے اے کا کہنا تھا کہ طوفان شمالی اور جنوبی روشنی کی وجہ سے ا?سکتا ہے ، متوقع شمسی طوفا ن کی G۔1 یا معمولی درجہ بندی کی گئی ہے۔