متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب سے انڈے اور چکن پر پابندی عائد کر دی

 
0
731

دبئی ،دسمبر25(ٹی این ایس):ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی وزارت نے سعودی عرب سے تمام قسم کے گھریلو اور جنگلی پرندوں، سجاوٹی پرندوں، مرغی کی بچوں اور انڈوں کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے سعودی عرب کے بیماری سے متاثرہ علاقے ریاض سے مرغی کے گوشت کے ساتھ ساتھ ایسی تمام مصنوعات کی درآمد پر بھی پابند عائد کر دی ہے جنکو گرمی سی محفوظ نہیں رکھا جا سکتا مثلاً ٹیبل انڈے وغیرہ۔